وفاقی اردو یونیورسٹی کے 4 سینیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری

January 25, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس اور ٹیکنالوجی کے 4 سینیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے تدریسی شعبے سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد انیس اور پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد کو یونیورسٹی کے سینیٹ ممبران کی حیثیت سے تعینات کردیا ہے جبکہ سوسائٹی سے شاہد شفیق بطور سینیٹ ممبر فیڈرل اردو یونیورسٹی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔