ورلڈ کپ ہاکی، تمام ایشیائی ٹیمیں وکٹری اسٹینڈ سے باہر

January 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈ کپ میں کوئی ایشیائی ٹیم سیمی فائنل تک نہ پہنچ ۔ سکی۔ عالمی کپ میں یورپی ٹیموں کا غلبہ نمایاں رہا، ایشیا اوشیانا زون سے آسٹریلین ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں جمعے کو اس کا مقابلہ مضبوط حریف جرمنی سے ہوگا، دوسرے سیمی فائنل میں بیلجیم اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگیں، بدھ کو کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے کوریا کو 5-1سے شکست دی۔ ایشین چیمپئن جاپان، اولمپکس برانز میڈلسٹ میزبان بھارت اور ملائیشیا کی ٹیمیں پہلے ہی وکٹری اسٹینڈ سے باہر ہوچکی ہیں، بدھ کو دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی انگلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر4-3سے ہرایا، مقررہ وقت تک میچ دو، دوگول سے برابر رہا۔ جمعرات کو9سے16پوزیشن کے چار میچز کھیلے جائیں گے، جن میں ملائیشیا، جنوبی افریقا، ویلز ، اور فرانس، چلی اور ارجنٹائن، بھارت اور جاپان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگیں۔