فلپائن میں فوجی طیارہ گر کرتباہ ،نجی ائرلائن کا طیارہ لاپتہ

January 26, 2023

نیلا( نیوز ڈیسک)فلپائن کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نجی طیارہ لاپتہ ہوگیا جس میں 6افراد سوار تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے بتان میں فوجی طیارے نے تربیتی پروازکیلئے ائربیس سے اُران بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا،فوجی طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں دو اہلکار سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے، تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔دوسری جانب کوایان ائرپورٹ سے اُڑان بھرنے والا ایک پرائیوٹ طیارہ اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا، طیارے کو سیرا میدر کے پہاڑی سلسلے سے گزرنا تھا، اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سےطیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا ،مسافر بردار طیارے کو 30 منٹ کی پرواز کے بعد منزل مقصود پر پہنچنا تھا ،طیارے کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی لیکن تاحال طیارے کا سراغ نہیں مل سکا۔طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا ہے جسے دوبارہ شروع کیا جائے گا، مسافروں کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوگئیں۔