مضر صحت دودھ کی فراہمی پر6 سپلائرز کو جرمانے

January 26, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 18 دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ 59600لیٹر دودھ میں سے1500لیٹر دودھ تلف کردیا گیا۔تلف کئے گے دودھ کے نمونوں میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔ مضر صحت دودھ سپلائی کرنے پر 6 سپلائرز کو 130000 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔