وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے وی سی نشتر کی ملاقات

January 26, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پروفیسر احسن وحید راٹھور سے لاہور میں ملاقات کی ،اس دوران باہمی دلچسپی و پیشہ ورانہ امور سمیت ایم ڈی اور ایم ایس طلباء وطالبات سے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نشتر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے بقیہ شعبوں کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈگری پروگرامز سے الحاق اور منظوری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دھانی کرائی اور پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔