ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے سمپارس یونین کے سینئر رہنماوں پر مشتمل ایک وفد نے پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اے جی ایم ٹریفک سفیان سرفراز ڈوگر اور سی او پی ایس راؤ وقار شاہد سے ملاقات ،وفد میں سید شجاعت حسین ،محمد اسلم، سبط حسن، س کفیل احمد، محمد صادق خان ترین، محمد اسلم خان، افتخار احمد سمیت مختلف ڈویژنز کے مرکزی و ڈویژنل رہنما شامل تھے۔مذکورہ دونوں اعلیٰ افسران نے اسٹیشن ماسٹرز اور ٹریفک سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سٹاف کی شدید سٹاف قلت اور محدود وسائل کے باوجود یہ کیٹگری دن رات محنت کر کے ریلوے آپریشن کو کامیابی سے چلا رہی ہے۔ ریلوے انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، اس موقع پر سمپارس کے سینئر رہنما سید شجاعت حسین نے کہا کہ ریلوے میں سٹاف کی بدترین کمی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ اگر فوری طور پر عملی اقدامات نہ کیے گئے تو آپریشنل مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔