• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ، ’’پاک چین تعلقات کے 75سال‘‘ کے عنوان سے سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ سفارتی تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے ’’پاک چین تعلقات کے 75 سال ‘‘کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار میں فیکلٹی ممبران، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں ممتاز ماہرین اور اساتذہ نے پاک چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ مقررین پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر طاہر اشرف اور ڈاکٹر احمد نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کامنصوبہ پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک کے ذریعے انفراسٹرکچر، توانائی، تجارت اور روزگار کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے، چینی سرمایہ کاری نے صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ملتان سے مزید