• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مسافر فلائٹ سے آف لوڈ، سرکل آفس منتقل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات کے دوران دو مسافروں کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے سرکل آفس منتقل کر دیا،تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز G9559 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر شارجہ جارہی تھی کہ دوران چیکنگ و جانچ پڑتال ایف آئی اے امیگریشن کاونٹر سٹاف نے فلائٹ میں سوار ہونے والے مسافر ملتان کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد یونس کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ مذکورہ مسافر کے امیگریشن مسئلہ کی وجہ سے گرفتار کیا جب کہ ابو ظبی کی فلائٹ 3L335 کے مسافروں کی دوران جانچ پڑتال ایف آئی اے سٹاف نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی پہچان محمد اشفاق سے ہوئی، ایف آئی اے ایئر پورٹ سے گرفتار افراد کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ۔
ملتان سے مزید