ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان کے امیر الشیخ محمد شریف چنگوانی، سینئر نائب امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی، سرپرست مولانا رفیق مدنی، سرپرست مفتی عبدالرحمانشاہین، ضلعی ناظم قاری نزاکت حسین، نائب امیر حافظ عبدالحمید عابد، اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی ، قاری محمد بلال، عبداللہ چنگوانی، مولانا صدیق حامد، مولانا عمران سلفی اور امان اللہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جس دلیری اور تیزی سے دشمن کا غرور خاک میں ملایا، دنیا اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیراہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کے سلسلہ میں مرکز ابن القاسم الاسلامی بوسن روڈ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پاکستانی تاریخ کا ایک روشن باب اور بے مثال ولاجواب کردار کی انوکھی داستان ہے جسے دنیا صدیوں یاد رکھے گی۔