ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور میکسم ایگری پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان کے تعاون سے بین الاقوامی گول میز کانفرنس بعنوان “روڈز گراس فائن کٹ کاشت” کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں روڈز گراس کے ترقی پسند کاشتکاروں، آسٹریا اور جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے غیر ملکی ماہرین، محققین اور دیگر متعلقہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کانفرنس کا افتتاح کیا اور کہا کہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے چارہ جات کی پیداوار کی جدید ٹیکنالوجی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ضروری ہے جبکہ غیر ملکی ماہریننے بھی بین الاقوامی معیار کے اعلیٰ بیج کی پیداوار کے حوالے سے خطاب کیا۔