• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان شہر کی تاجر قیادت کا انتخاب اب بیلٹ پیپر سے ہو گا ،خواجہ محمد شفیق

ملتان (سٹاف رپورٹر ) بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ ملتان شہر کی تاجر قیادت کا انتخاب اب بیلٹ پیپر سے ہو گا،وقت ثابت کرے گا کہ 90فیصد سے زائد ووٹرز انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں گے، جبکہ کاغذی لیڈاپنا منہ چھپاتے پھریں گے،چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا پلیٹ فارم مستقبل میں بھی کامیابی سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں گروپ چیمبر کو مزید مضبوط بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے انتخابات کے سلسلہ میں ملک طاہر ڈوگر گروپ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں تاجر نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک طاہر ڈوگر، امیدوار برائے صدر رانا محمد اصغر اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عبدالصمد ڈوگر نے کھڑے ہو کر خواجہ محمد شفیق و شرکاء تقریب سے اس عہد اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ جیتیں یا ہاریں چیمبر کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔خواجہ محمد شفیق نےتاجر نمائندوں سے تقریب میں یہ عہد لیا کہ وہ پولنگ کے عمل میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو چنیں ،انہوں نےکہا کہ ملتان کی تاجر تاریخ میں پہلی مرتبہ حقیقی معنوں میں تاجر قیادت کے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، جس میں تاجروں کا جوش و خروش قابل دید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ تاجروں کو اپنی نمائندگی کا حق ملے اور ہر شخص الیکشن میں حصہ لے کر اپنی طاقت کا اظہار کرے۔تقریب سے حاجی شاہد شکور‘ شیخ منیر احمد‘ رمضان انصاری‘ رانا شاہ زیب‘ رانا اسلم‘ زکریا قریشی نے بھی خطاب کیا تقریب میں وسیم اکرم میو،چوہدری اشفاق، حافظ یاسر رحمن،چوہدری یوسف انصاری، عاطف ریحان،سلیم مقبول،عاشق بلوچ،چوہدری سلیم، شیخ سرفراز،عمر لطیف ارائیں، شیخ طاہر،رانا عجاز،عاصم اقبال ایوبی،ملک کامران بھٹہ،سیف اللہ گجر،چوہدری محمد علی،حافظ عابد،محمد اشرف،ملک محمد شریف،عبدالمجید سنیارا،خلیل احمد مکھن اور دیگر شہر بھر سے تاجر نمائندوں نے سینکڑوں کی تعداد میں بھرپور شرکت کی۔
ملتان سے مزید