ملتان (سٹاف رپورٹر)پاک چائنہ فرینڈ شپ سمر گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی ٹیموں کی حتمی سلیکشن کے لئےمنعقدہونے والے ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان کے مطابق سولہ مئی سے لاہور میں شروع ہونے والی پاک چائنہ فرینڈ شپ سمر گیمزکے لئے دس کھیلوں کاانتخاب کیاگیاہے جس میں بیڈمنٹن ، والی بال ، فٹبال ،جمناسٹک ،لانٹینس ، باسکٹ بال، ویٹ لفٹنگ ،ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس شامل ہیں، جن کے لئے ڈی ایس اوملتان عدنان نعیم، ڈی ایس اولودہراں ساجدمحمود، ڈی ایس او خانیوال محمد حفیظ، ڈی ایس اووہاڑی عاصم بھٹی، ٹی ایس اوزفاروق لطیف، ماجد اسلم، محمد جمشید، نور خان قیصرانی ،ڈویژنل کوچ مرزا عدنان نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے ، ٹرائلز میں شامل کھلاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل کیاجائے گا ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملتان ڈویژن کے کھلاڑی اس ایونٹ میں شاندار کھیل کامظاہرہ کرکے ملتان ڈیژن کو وکٹری سٹینڈ تک لے جائیں گے۔