ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ذوالفقار احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی صورتحال، عملہ صفائی کی حاضری اور فیلڈ آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی ای او نے مختلف شاہراہوں، مرکزی بازاروں اور رہائشی علاقوں میں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے عیدالاضحی ٰسے قبل شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے فیلڈ آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ذوالفقار احمد نے صفائی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے بہترین کارکردگی پر سینیٹری ورکرز کو شاباش دی اور صفائی انتظامات کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی عملے کی حاضری، مشینری کی فعالیت اور ویسٹ کلیکشن پوائنٹس بھی چیک کئے جبکہ عبادت گاہوں، مرکزی بازاروں، پارکوں اور تجارتی مراکز میں خصوصی صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ کی بروقت کلیئرنس کیلئے اضافی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ذوالفقار احمد نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر بھر میں صفائی آپریشن کو مزید مو¿ثر اور مربوط بنایا جارہا ہے تاکہ عیدالاضحی سے قبل تمام علاقوں میں مثالی صفائی صورتحال یقینی بنائی جاسکے۔