• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو بہترین نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مون سون سیزن سے قبل بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں شہر بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور نالوں کی ڈیسلٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر وینچنگ مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کا کام بھی جاری ہے تاکہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس وقت مچھلی مارکیٹ میں 54 انچ قطر کی سیوریج لائن، چوک کمہاراں والا سے رشید آباد جانب خانیوال روڈ پر 42 انچ قطر کی سیوریج لائن اور ملتان ایونیو روڈ پر 30 انچ قطر کی سیوریج لائن کی وینچنگ مشینری کے ذریعے بھرپور صفائی کی جا رہی ہے۔ ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو خصوصی طور پر سیوریج نالوں کی صفائی کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ رات کے اوقات میں بھی صفائی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایم ڈی واسافیصل شوکت نے سیوریج افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم کی کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انجینئرنگ خود فیلڈ میں جا کر کام کا جائزہ لیں۔ ڈی سلٹنگ کرنے والے ورکرز کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ وہ محفوظ ماحول میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔
ملتان سے مزید