• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح متاثرین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پریس کلب کے سامنے فاطمہ جناح ٹاؤن میں بے دخلی کے خلاف متاثرین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ تاج بی بی کے وارثین کی جانب سے گھروں سے بے دخلی اور مبینہ انہدامی کارروائی کے خلاف خواتین، بچوں اور بزرگوں نے شدید گرمی کے باوجود احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے انہیں ان کے گھروں سے باہر نکالا اور ان کے مکانات پر بلڈوزر چلا کر کارروائی کی گئی۔ متاثرین کے مطابق وہ کئی برسوں سے وہاں مقیم تھے اور اچانک بے دخلی کے باعث اب کھلے آسمان تلے احتجاج پر مجبور ہیں۔ احتجاج میں شریک خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ ان کے گھروں کو بچایا جائے کیونکہ وہ سڑکوں پر زندگی گزارنا نہیں چاہتے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
ملتان سے مزید