• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی، نشتر ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے عزیز ہوٹل چوک عامر اقبال اپنی بریانی دوکان پر موجود تھا کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان ٹانگ پر گولی مارکر فرار ہوگئے ،زخمی کو ریسکیو1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال لایا گیا ،پولیس نشتر ہسپتال پہنچی تو مذکورہ دوکاندار بیانی ہوا کہ گولی مارنے والے ملزمان سے کچھ روز قبل دوکان کے سامنے رکشہ کھڑا کرنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کی جبکہ شاہ رکن عالم پولیس کو شہزاد نے اطلاع دی کہ اپنی سالی کے گھر آیا ہواتھا میری سالی کا عامر نامی شخص سے جھگڑا چل رہا تھا جس نے مجھے پاوں پر گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا علاج کی غرض سے ریسکیو1122نے نشتر ہسپتال داخل کرایا۔ واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید