• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار میں’’معرکۂ حق بنیان المرصوص‘‘کی پہلی سالگرہ کےسلسلے میں تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار میں ’’معرکۂ حق بنیان المرصوص‘‘کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب ہوئی جس میں وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں پاکستان کی سالمیت، افواجپاکستان کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ نے کہا کہ معرکہ حق ہمیشہ قوموں کی تاریخ میں یاد رکھا جاتا ہے،پاکستان نے ہر مشکل وقت میں اتحاد، حوصلے اور قربانی کی روشن مثال قائم کی ہے، مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی بقا، ترقی اور استحکام کیلئے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ وطن عزیز کو مزید مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکے۔
ملتان سے مزید