• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مارکے الزام میں 31 مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے عبدالرحمن کی اہلیہ سے دو نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر طلائی بالیاں چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے میں جبران کا موبائل فون نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں حسنین عباس سے ڈاکو 47 ہزار روپے اور 185ریال لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ذیشان سے نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے اور موبائل فونز لوٹ کر لے گئے، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں نعیم سے جھپٹا مارکر موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں فریاد علی سے ڈاکوؤں نے نقدی و موبائل فون چھین لیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں کاظم اور ولید کی موٹر سائیکلیں، جلیل آباد کے علاقے میں عمیر، چہلیک کے علاقے میں ذیشان، شاہ رکن عالم کے علاقے میں علی رضا، محمد علی،سیتل ماڑی کے علاقے میں کامران کے موبائل فونز، نستین کی طلائی بالی، لوہاری گیٹ کے علاقے میں رانی ،غلام حسین کے موبائل فونز، گلگشت کے علاقے میں مبینکا سونا و ریال، عرفان کی نقدی 47ہزار، بی زیڈ کے علاقے میں ضیا کا بکرا، حسین کی موٹر سائیکل، کوتوالی کے علاقے میں عمیرا ،یونس کے موبائل فونز، ڈی ایچ اے کے علاقے میں مصدق کی موٹر سائیکل، الپہ کے علاقے میں حیدر کا موبائل فون، بستی ملوک کے علاقے میں فہد کا سامان، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں اسلم کی گندم وغیرہ، شہباز کی موٹرسائیکل، ریشم لال کا سولر ،سٹی جلالپور کے علاقے میں صابر کا ٹرانسفارمر وغیرہ، صدر جلالپور کے علاقے میں ثقلین کا سامان اور قادر پورراں کے علاقے مولاداد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید