• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری جنوبی پنجاب کے وفد کی ایس ای میپکو سے ملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؓ جنوبی پنجاب کے وفد نے مرکزی صدر سید موسیٰ رضا بخاری کی قیادت میں ایس ای میپکو اور فوکل پرسن انجینئرتاج قمر سے انکے آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر وفد نے ملتان تحصیل جلال پور اور تحصیل شجاع آباد کے لائسنسداران کے واپڈا کے مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ،ایس ای نے لائسنسداران ،بانیان ،متولیان ،منتظمین جلوس عزاء اور بانیان مجالس کو تعاون کی یقین دہانی کروائی‘ وفد میں جنرل سیکرٹری عمران گیلانی‘ عارف اختر کاظمی‘ سید ظفر عباس زیدی، مخدوم سید چن چراغ مشہدی‘ سید عارف اختر کاظمی‘ عمران گیلانی‘ چوہدری شاہد حسین، حیدر علی غضنفر حسین، شبیر چغتائی، ندیم چغتائی، جمشید سڈل، امیر عباس گیلانی، مخدوم سید رضا اشتر مشہدی و دیگر لائسنس داران شامل تھے۔
ملتان سے مزید