ڈی جی اوقاف کی زیر صدارت اجلاس

January 26, 2023

لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹرجنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں عامر شہزاد رانجھا، مفتی رمضان سیالوی، جاوید شوکت، عرفان اللہ اشرفی، مشتاق احمدو دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 811ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز،27جنوری 11:00 بجے دن، خواجہ اجمیر قومی تصوف کانفرنس سے ہوگا۔