ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

January 26, 2023

—فائل فوٹو

انٹر بینک میں آج ڈالر کے اونچی اڑان بھرنے کے ساتھ ہی مختلف بینک ڈالر کا مختلف ریٹ دینے لگے۔

ڈالر کے مہنگا ہونے کی وجہ سے ماہرینِ معیشت نے پردہ اٹھا دیا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کا ریٹ مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے، اسی لیے ڈالر ایک دن میں اتنا مہنگا ہوا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر نے اچانک اونچی اڑان بھرنی شروع کی جو اب تک رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 24 روپے 11 پیسے بڑھ کر 255 روپے پر پہنچ گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر بیچنے والے 260 روپے مانگ رہے ہیں۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں اس سے قبل ڈالر کی بلند ترین قدر 239 روپے 94 پیسے 28 جولائی 2022ء کو ہوئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے منہگا ہونے کے بعد 255 روپے میں مل رہا ہے۔