جانتا ہوں سلیکشن کی حتمی اتھارٹی رمیز کے پاس تھی، وہاب ریاض

January 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ رمیز بھائی کے پاس سلیکشن کی حتمی اتھارٹی تھی، چیف سلیکٹر کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے تھی لیکن ہمارے کلچر میں، آپ صرف ان لوگوں سے بات کرتے ہیں جو آپ سے متفق ہوں ۔

تعصب کی کوئی حد ہونی چاہیے، کھلاڑیوں کو عمر رسیدہ کہہ کر ایک طرف کرنا درست نہیں، اگر عمر اہم ہے تو اصول سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں۔

امید ہے نجم سیٹھی میرے، سرفراز، حفیظ، شعیب ملک اور حسن علی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کریں گے ۔

ایک انٹر ویو میں وہاب ریاض نے کہا کہسابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے خراب سلیکشن کی، عماد وسیم، شعیب ملک اور سرفراز احمد جیسے کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

شعیب ملک اور عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کی کارکردگی کو دھیان میں کیوں نہ رکھا گیا؟ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں انہیں کیوں نظر انداز کیا گیا۔