واٹر بورڈ کے 6 سرکاری ہائیڈرنٹس کی نیلامی کا پہلا اہم مرحلہ مکمل

January 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ کے 6 سرکاری ہائیڈرنٹس کی نیلامی کا پہلا اہم مرحلہ مکمل ، کمپنیوں نے پروکیورمنٹ کمیٹی ہائیڈرنٹس سیل کے پاس اپنی تکنیکی بولیاں جمع کرا د یں ترجمان واٹر بورڈنے کہا کہ تمام قواعد و ضوابط اور شفافیت سے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اس مرتبہ پرانی کمپنیوں سمیت کثیر تعداد میں نئی کمپنیوں نے بھی حصہ لیا، انچارج ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ الاھی بخش بھٹو نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج جمعرات کو واٹر بورڈ کے 6 سرکاری ہائیڈرنٹس نیلامی کے پہلے مرحلے ٹیکنکل بڈ میں 43 مختلف خواہشمند کمپنیوں نے اپنے مقررہ وقت میں دستاویزات جمع کروا دی ہیں، اس مو قع پر انچارج پروکیورمنٹ کمیٹی ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ شکیل قریشی کا کہنا تھا کہ سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں کہ واٹر بورڈ کے سرکاری ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے تمام مراحل قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں اور تمام قانونی تقاضوں کو مکمل شفافیت کے ساتھ پورا کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے پروکیورمنٹ کمیٹی ہائیڈرنٹس سیل نے واٹر بورڈ کے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس کی نیلامی کا پہلا اہم مرحلہ تمام قواعد و ضوابط اور شفافیت سے مکمل کرلیا ہے اور دیگر مراحل بھی خوش اسلوبی سے مکمل کیے جائیں گے۔