وی سی امیدواروں کے دستاویزات کی درست اسکروٹنی نہ ہونے کا انکشاف

January 27, 2023

کراچی( سید محمد عسکری) شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج جامشورو اور بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھرکے وائس چانسلر کے عہدوں کے لیے انٹرویو ز میں امیدواروں کیدستاویزات درست طور پر اسکروٹنی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ کئی امیدواروں کو اہلیت اور تجربہ نہ ہونے کے باوجود انٹرویو کے عمل سے محروم کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سندھ یونیورسٹی ٹھٹہ کیمپس کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر رفیق نے بھی وائس چانسلر کے عہدے کے لیے درخواست دی تھی تاہم انھیں تلاش کمیٹی نے ڡتجربہ اور اہلیت ہونے کے باوجود انٹرویو کا خط جاری نہیں کیا جب کہ ڈاکٹر رفیق نے تین وفاقی جامعات کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے اہل قررار پائے تھے اور ان کا اسلام آباد میں وفاقی سطح پر قائم تلاش کمیٹی نے انٹرویو بھی لیا تھا لیکن جب ڈاکٹر رفیق کو سندھ کی ان جامعات کے لیے انٹرویو کا خط جاری ہوا نہ فون آیا تو انھوں نے انٹرویو کے لیے کسی دوست کے توسط سے سکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں سے رابطہکیا تو ان کے دستاویزات کی جانچ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ ان سمیت کئی امیدواروں کے دستاویزات کی درستاسکروٹنی نہیں کی گئی جب کہ وہ اہل امیدوار تھےجس پر ڈاکٹر رفیق سے کہا گیا کہچونکہوہ اتنی دور ہیں کہ انٹرویومیں نہیں آسکتے تو آن لائن انٹرویودے دیں چناچہ ھنگامی بنیادوں پر ان سے آن لائن انٹرویو لیا گیا۔ جمعراتکو کو تلاش کمیٹی کے اجلاس کی صدارت تلاش کمیٹی کے چیرمین طارق رفیع نے کی۔ واضح رہے کہ سندھ کی تلاش کمیٹی کمیٹی کےمستقل اراکین میں ایک رکن بھی پی ایچ ڈی کی ڈگری نہیںرکھتا ہے جن میں چیرمین سمیت سکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین صدیقی اور سکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں شامل ہیں۔ جب کہ کواپٹیڈرکن ریٹائرڈ یوروکریٹ سہیل اکبر شاہ بھی پی ایچ ڈی نہیں ہیں جنرل جامعات کے لیے واحد پی ایچ ڈی رکن جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر 80 سالہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم ہیں جو کواپٹیڈ رکن ہیں۔