بسیمہ، پہاڑی علاقے سے کئی روز پرانی لاش برآمد

January 27, 2023

کوئٹہ (آن لائن)بسیمہ کے پہاڑی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بسیمہ کے پہاڑوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جو کئی روز پرانی بتائی جاتی ہے، لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جسے ضروری کارروائی کے بعدشناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا،مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔