جمعہ کے اجتماعات میں آج سوئیڈن کیخلاف مذمتی قراردادیں منظورکی جائیں گی،چشتی

January 27, 2023

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ جمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیرمولاناعبدالقادرلونی کے اعلان وہدایت پرصوبہ بھرمیں جمعہ کے اجتماعات میں سوئیڈن میں توہین قران کیخلاف مذمتی قراردادیں منظورکریگی وہ مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سوئیڈن میں قران مجیدجلانے اوربھارت میں اذان پرپابندی لگانے مساجدکوبندکرنے کی واقعات دراصل عالمی سطح پرمسلمانوں کے جذبات کوٹیسٹ کی کوشش ہے اگراسلامی دنیا نے بھرپورجواب نہ دیاتوعالم کفرمزیدنارواناقابل برداشت حرکت واقدامات کرے گا۔ انہوں نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ افسوس صدافسوس پاکستان کی ان سکولرپشتون بلوچ ودیگرقوم پرست جماعتوں پرجوکہتے کہ اسلام ہمارادین قومیت ہماراپہچان ہے سوئیڈن میں قران پاک کے جلانیکی حرکت یاشیطان راشدی ودیگرشعائراسلام وشعائراللہ کے توہین کے واقعات پرخاموشی معنی خیزہے ۔جب ان سکولروقومیت کے نام پرسیاست کرنے والوں کے کسی کارکن کوکسی انتظامی ادارے کی چیک پوسٹ پرتلاشی کیلئے روکا جاتا ہے تویہ آسمان سرپراٹھاکروایلامچاتے ہیں لیکن جب بھی عالم کفر شعائراسلام اورانبیاء کے توہین آمیزخاکے شائع کرتا ہے تووہ خاموشی اختیارکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے کلام اللہ اورنبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی شعائراللہ وشعائراسلام کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے تمام اسلامی ممالک واسلامی کانفرنس اسلامی بین الاقوامی اداروں سے سوئیڈن وبھارت کیخلاف عالمی سطح پر مشترکہ آواز اٹھانے کامطالبہ کیا اور تمام مساجدکے خطباء علماوآئمہ کرام سے کہا کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکریں۔