سی ڈی ڈبلیو پی، 22 ارب 16 کروڑ مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری

January 28, 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آباد میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود ہسپتال کی تعمیر سمیت 22ارب 16کروڑ روپے مالیت کے سات منصوبوں کی منظوری دے دی، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، جس میں 4,669.762 ملین روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ کے نیویگیشن چینل کی مرمت اور ڈریجنگ کا منصوبہ، 4,825.05 ملین روپے کی لاگت سے صحت، غذائیت، تعلیم، نوجوان اور صنفی امور کے لیے سماجی شعبے کی ترقی کا منصوبہ، قائداعظم یونیورسٹی میں 3,860.355 ملین روپے کی لاگت سے تعلیمی اور تحقیقی سہولیات اور گرلز ہاسٹل کی فراہمی کا منصوبہ، صحت کے شعبے میں مسائل سے نمٹنے کے لئے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور حکومت پاکستان کے درمیان شراکت داری کا قیام کا منصوبہ جس کی لاگت 220.000 ملین روپے ہے۔