انٹر کے ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ تیار

January 28, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 4فروری 2023ء سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی / سالانہ II امتحانات برائے 2022ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے طلبہ بشمول سابقہ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں، کالجوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کے ذریعہ بروز پیر 30 جنوری 2023ء سے ایڈمٹ کارڈز حاصل کرلیں۔ جبکہ کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز ان کے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں۔