پیپلز پارٹی دلوں کی دھڑکن، بلوچستان میں آئندہ حکومت بنائیگی، کرن بلوچ

January 28, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوور سیز پاکستانیز و انسانی ترقی کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، صوبے میں پارٹی روز بروز فعال اور منظم ہو رہی ہے، صوبائی جنرل سیکرٹری لالہ روزی خان کاکڑ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں اور تنظیمی امور احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں جس سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ لالہ روزی خان کاکڑ پارٹی کے مخلص اور سینئر رہنماء ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور پارٹی کے وفادار رہے، آج پارٹی کے تمام حلقوں میں انہیں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ مخلص اور وفادار کارکنوں کی وجہ سے آج پارٹی اس مقام پر پہنچی ہے، عنقریب مزید سیاسی و قبائلی شخصیا ت پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگی، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے بلوچستان میں حکومت بنائیں گے اور بلوچستان کا آئندہ وزیر اعلیٰ جیالا ہوگا۔