زیارت میں درجہ حرارت منفی11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

January 28, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں جمعه کو موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہاجبکہ قلات، پنجگور، خاران، نوشکی، نوکنڈی اور کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی06، بارکھان 02،دالبندین منفی04،گوادر08 ،قلات منفی08، خضدار صفر،لسبیلہ منفی01،نوکنڈی منفی 01، سبی03، تربت08،ژوب منفی02اور زیارت میں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، پشین،پنجگور، تربت، خضدار، قلات اور مکران میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے ۔