سی سی پی او کا پشاور پریس کلب نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

January 28, 2023

پشاور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے پشاور پریس کلب کی نئی نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔ پریس کلب پشاور کے الیکشن 31 دسمبر کو ہوئے تھے جس میں نومنتخب صدر ارشد عزیز ملک کے پینل نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اپنے بیان میں سی سی پی او پشاور نے پریس کلب کی نئی کابینہ وگورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نو منتخب کابینہ صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں مثبت تبدیلی اور جرائم کے خاتمہ میں صحافیوں اور پولیس کاکلیدی کردار ہے اور ہمیشہ کی طرح اب بھی وہ معاشرے کی اصلاح کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے ۔انہوں نے نو منتخب کابینہ کو پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔