• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں کراٹے چیمپئن شپ شمس العارفین نے میڈلز جیت لیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سری لنکا میں منعقدہ ساؤتھ ایشیا فل کنٹیکٹ شن کیوکوشن کراٹے چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے نوجوان کراٹے کھلاڑی شمس العارفین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے میڈلز جیت لئے۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شمس العارفین نے انفرادی کاتا میں گولڈ جبکہ کومیتے کیٹگری میں سلور میڈل جیتا۔ شمس العارفین کی پشاور واپسی پر خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کھلاڑیوں، سماجی شخصیات اور شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔
پشاور سے مزید