• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں خیبر پختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ شروع

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ قمر زمان اسکواش کمپلیکس، میں شروع ہوگئی جس میں صوبے کے نوجوان کھلاڑی گرلز انڈر 15، بوائز انڈر 15 اور بوائز انڈر 11 کی کیٹگریز میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ چار روزہ مقابلوں کا فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری وزیر محمد تھے۔ اس موقع پر سابق عالمی چیمپئن قمر زمان، کوچ وچیف آرگنائزر منور زمان، انٹرنیشنل اسکواش کھلاڑی وسیم محمد اور اطلس خان بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ کا مقصد خیبر پختونخوا کے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں کو مسابقتی ماحول فراہم کرنا، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ منتظمین کے مطابق جونیئر سطح پر ایسے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور اعلیٰ سطح کے مقابلوں کے لئے خود کو تیار کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔
پشاور سے مزید