پشاور(جنگ نیوز)وزارت توانائی (پاور ڈویژن ) کی ہدایت پر چیف انجینئر آپریشن پیسکو حبیب الرحمٰن مروت نے گزشتہ روز پیسکو کے آفیشل فیس بک پیج پر ای کچہری منعقد کی جس میں دوردراز کے علاقوں سے سینکڑوں صارفین نے گھر بیٹھے اپنی شکایات چیف انجینئر آپریشن کو براہ راست بتائیں جس پر ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے، ای کچہری کے دوران پیسکو کے تمام محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے محکموں سے متعلقہ شکایات پر جوابات دئیے، ای کچہری کے دوران جب ایک صارف نے پیسکو کے ایک ملازم کے رویے کے بارے میں شکایت کی تو چیف انجینئر آپریشن نے اس ملازم کو اس کے سینئر افسر کے ہمراہ ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دیں، اس کے علاوہ دیگر امور پر صارفین نے اپنی شکایات درج کرائیں جنہیں فوری حل کیا گیا یا متعلقہ افسران کو انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔