چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

January 28, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت مویشی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے پولیس تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں امیر حسن کے بھانہ سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں آصف کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ الپ کے علاقے میں تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار سوار احمد خان کو روک کر اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی چھین کرلیا پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں دو ملزمان نے غلام عباس سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شفیق احمد کا قیمتی موبائل فون چوری کرلیا پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے ناصر اور پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے جاوید کا نامعلوم ملزمان موٹرسائیکلیں چوری کر کے لے گئے۔