ملتان (سٹاف رپورٹر ) بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بسلسلہ یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر، بیورو آفیسرز توشیبہ رمضان، لیزا تبسم، نوید مختار اور سٹاف نے شرکت کی ریلی کے دوران شرکاء اور بچوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ محبت اور یکجہتی کے لئے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔