ملتان(سٹاف رپورٹر ) بستی نو نواب پور روڑ کا رہائشی پسند کی شادی کرنے والی آرحہ کلیم نے اپنے شوہر محمد عمر کے ہمراہ ہونے والے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنی مرضی سے محمد عمر کے ساتھ پسند کی شادی کی شادی کے بعد میرے رشتہ دار ہماری جان کے دشمن بن گئے میرا والد پولیس ملازم ہونے کی وجہ سے مختلف تھانوں میں جھوٹ پر مبنی مقدمات درج کرارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے متاثرہ جوڑے نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آر پی او اور سی پی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات فوری طور پر خارج کئے جائیں۔