• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ نے انٹربورڈ ساہیوال ملازمین کی توہین عدالت درخواست نمٹا دی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سلطان محمود نے توہین عدالت کی درخواست بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے حکام کے اس بیان پر نمٹادی کہ انہیں ورک مین قرار دیدیا گیا ہے،جسٹس شیخ تنویر احمدنے جتوئی کے عبدالرشید کی تین الگ الگ مقدمات میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 مئی تک توسیع کردی ہے،جسٹس صادق محمود خرم نے رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی کے دست راست عبدالباسط کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے اور اسے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے وومین یونیور سٹی ملتان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ان کے وکیل کو ہدایت کی کہ ڈویژن بینچ نے کوئی حکم امتناعی جاری کیا ہے تووہ پیش کریں ورنہ عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پٹیشنرز کے واجبات کی ادائیگی کریں،جسٹس صادق محمود خرم نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث لیہ کے دستگیر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری19مئی تک موخر کر دی۔ جسٹس شہرام سرور سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفدنے صدر محمد اظہر خان مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں نائب صدر حافظ محمد شعیب قریشی،فنانس سیکرٹری محمد حنفیہ عباس بخاری ممبران ایگزیکٹیو منیبہ انعم المانی،مس صائمہ کنول،بلال ابرار آرائیں،مہر منظر بلال،احمد یار شہزاد،نادر میرالی، زوہیب حسن اور جنید ممتاز شریک تھے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو گھر میں گھس کر قتل کی دھمکیاں د ینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور،شہری کو فا ئر نگ کر کے ز خمی کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون اقراء کو دارالامان بھجوا دیا ہے ۔ چوری کے مقدمہ میں گرفتا ملوث ملزم کی ضمانت وکلا بحث کے بعد50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم ہو گئی۔
ملتان سے مزید