ملتان (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے مقدمے میں ناگ شاہ چوک سے ملزم ہارون الرشید کو گرفتار کر لیا ۔ عدالت نے ملزم کو2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ۔ جب کہ گرفتاری کے دوران ملزم سے5لاکھ5ہزار روپے کی غیر قانونی رقم بھی برآمد ہوئی ۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔