ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ شہر اولیاءمیں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کردی گئی ہے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ضلعی انتظامیہ نے ترجیح بنارکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہیڈ محمد والا روڈ اور سہو چوک روڈ منصوبوں کے توسیعی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کی انسپکشن کی اور کوالٹی کا معائنہ کیا اس موقع پر ایکسین روڈز محمد حیدر اور ایس ڈی او محمد کاشف نے بریفننگ دی۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ موثر اقدامات پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت قاسم بیلہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی فراہمی اور صحت کی سہولیات کی تفصیلی انسپکشن کی۔