ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 19مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے وجاہت سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 13ہزار پانچ سوروپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے نعمان سے دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین لیا تھانہ نیوملتان کے علاقے عرفان سے مسلح ڈاکو دوموبائلزفونز لے گئے تھانہ جلیل آباد اور کینٹ کے علاقے غلام صابر اور مہرین سے جھپٹا مارکر موبائلزفونز نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ جلیل آباد کے علاقے نعیم اختر کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے ذیشان کا موبائل شاہ شمس کے علاقے مدثر احمد بجلی تاروں کے کوائل شاہ رکن عالم اور سیتل ماڑی کے علاقے قیصر مجید،حافظ ارسلان اور ذیشان کی موٹرسائیکلیں محمد امجد کا موبائل تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محمد رمضان اور آصف گلزار کے موبائلزفونزتھانہ بی زیڈ کے علاقے منیر کی موٹر سائیکل تھانہ کوتوالی کے علاقے عمر حیات نقدی و موبائل تھانہ صدر کے علاقے عدنان کے نجی کمپنی کے ٹاور سے سامان تھانہ مخدوم رشید کے علاقے مدثر حسین کا موٹر پمپ اور بستی ملوک کے علاقے امتیاز علی کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔