• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی بنچ نے چار مرڈر ریفرنسز اور اپیلوں کی سماعت کی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس چوہدری سلطان محمود پر مشتمل خصوصی ءبنچ نے گزشتہ روز چار مرڈرریفرنسز اور اپیلوں کی سماعت کی ۔فاضل بنچ نے قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے دو مجرموں محمد عمران اور غلام حسین کو میرٹ پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔سزائے موت پانے والے ایک مجرم عبدالرزاق کو متاثرہ فریق سے راضی نامہ کی بنیاد پر بری کردیا جبکہ مبشر کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔ تین مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ کیلئے ملتوی کردی گئی کی۔ان کی سماعت آئندہ پیشی تک مؤخر کردی گئی۔
ملتان سے مزید