• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو نے صارفین کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے صارفین کی سہولت کے لئے بیج نمبر15تا20کے صارفین کے بجلی بلوں کی ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔6تا10مئی 2025ء کے دوران ملک میں پاک۔ بھارت جنگی صورتحال کے پیش نظر صارفین کی جانب سے بجلی بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ انتظامیہ نے مذکورہ بیجز کے صارفین کو لیٹ پیمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے اور 6بیجز کے صارفین کو 15مئی 2025ء تک جرمانے کے بغیر بجلی بل اداکرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق بیج 15کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ 7مئی، بیج 16کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ 8مئی، بیج 17اوربیج 18کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ9مئی، بیج19اوربیج 20کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ 12مئی2025ء تھی جس میں 15مئی 2025ء تک توسیع کی گئی ہے ۔
ملتان سے مزید