فیول ریٹیلرز قیمتوں میں کمی ڈرائیورز کو منتقل کرنے میں مکمل ناکام

January 29, 2023

لندن (پی اے) ایک نئے تجزیئے میں پتہ چلا ہے کہ فیول ریٹیلرز قیمتوں میں زبردست کمی کی عکاسی کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے، جس کا سب سے زیادہ نقصان ڈیزل گاڑیوں کے ڈرائیورز کو اٹھانا پڑا ہے۔ آر سی اے کے نئے تجزیئے میں کہا گیا ہے کہ 11 دسمبر سے آٹھ ہفتوں کے دوران تھوک ڈیزل کی قیمتوں میں 32پی فی لٹر کی کمی ہوئی لیکن اس دوران اوسط پمپ قیمتیں صرف 20پی فی لٹر کم ہوئی ہیں۔ اس عرصے کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں 23پی فی لٹر کی کمی واقع ہوئی لیکن پمپ کی اوسط قیمتوں میں مجموعی طور پر صرف 18پی فی لٹر کمی آنے میں مزید ایک مہینہ لگا۔ آر سی اے نے کہا کہ ریٹیلرز پمپ پر قیمتوں کو مصنوعی طور پر زیادہ رکھ کر کماتے ہیں اور فروخت کئے جانے والے ڈیزل اور پٹرول پر ڈرائیور کے ہر لٹر سے وہ پیسے بنا رہے ہیں۔ اس کو راکٹ اینڈ فیدر پرائسنگ کے نام سے جانا جاتا ہ، جب پمپ کی قیمتیں ہول سیل کے بڑھتے اخراجات کو تیزی سے ظاہر کرتی ہیں لیکن لاگت کم ہونے پر قیمتیں کم کرنے میں سست ہوتی ہیں۔ رواں ہفتے ہول سیل پرائسز آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہو گئیں۔ آر سی اے کے فیول ترجمان سائمن ولیمز نے کہا کہ یہ ان ڈرائیورز کیلئے ایک پریشان کن صورتحال ہے، جو وسیع پیمانے پر بڑھنے والے مصارف زندگی کے اثرات میں پہلے کہیں زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ صارفین تک پہنچائی جائے۔