پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

January 29, 2023

لندن( نیوز ڈیسک)پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال شوٹ آؤٹ مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ شوٹ آئوٹ یوکے اسنوکر چیمپئن شپ کے میچ میں اسجد اقبال نے برطانیہ کے روبرٹسن کو شکست دی۔اسنوکر شوٹ آؤٹ میں اسجد اقبال نے 73پوائنٹس اسکور کئے اس سے قبل اسجد اقبال نے برطانیہ کے مشہور کیوئسٹ ڈیوڈ گلبرٹ کو شکست دی تھی۔