امریکہ میں ہائی اسکول کی لائٹس 15 ماہ سے مسلسل روشن

January 29, 2023

بوسٹن (نیوز ڈیسک) میساچیوسیٹس میں واقع ایک بڑے ہائی اسکول (کالج) کی لائٹیں اگست 2021 سے اب تک روشن ہیں اور سرتوڑ کوشش کے باوجود بھی اسے بند نہیں کیا جا سکا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ خودکار روشنیاں ہیں جو سافٹ ویئر کی غلطی کی وجہ سے بند نہیں ہورہیں تاہم انجنیئر اس کی جڑ تک پہنچ چکے ہیں اور توقع ہے کہ اگلے ماہ تک اسے بند کرنا ممکن ہوگا۔ منی شاگ ریجنل ہائی اسکول کے 7000بلب اور ایل ای ڈی اب تک روشن ہیں اور ان سب کو ایک ایک کرکے نکالنا ممکن نہیں جبکہ مرکزی پاور لائن بند کرنے سے پورے کالج کی بجلی غائب ہوجائے گی۔اسکول کے مالیاتی افسر آرون اوسبورن نے بتایا کہ اسکول کی بجلی کا بلہر ماہ ہزاروں ڈالر ہے جو ٹیکس دہندگان کی جیبوں سے جارہا ہے۔ اب نئے سرے سے روشنیوں کا نظام ٹھیک کرنے میں 12لاکھ ڈالر سے زائد کا خرچ ہوگا۔