نقیب اللّٰہ محسود کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی بربریت کیخلاف مظاہرہ

January 29, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نقیب اللّٰہ محسود کے بہمیانہ قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی بربریت کے خلاف نوجوانوں کی تنظیم کے تحت کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت گروپ کے عاقب حسین اور شہزاد مغل نے کی۔ تفصیلات کےمطابق مظاہرین نے بیرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ مظاہرے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔