سفارتخانے پر فائرنگ، آج عملے اور خاندانوں کو ایران سے نکال لیا جائے گا، آذربائیجان

January 29, 2023

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں سفارتخانے پر فائرنگ کے بعد آج سفارت خانے کے عملے اور ان کی اہلِ خانہ کو وہاں سے نکال لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تہران میں دو روز قبل آذری سفارتخانے پر مسلح شخص کی فائرنگ سے عملے کا ایک رکن ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور آذربائیجان اور ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آذربائیجان کے سفارتخانے میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آذربائیجان کے صدر نے واقعے کو دہشتگردیقراردیاتھا۔