آئی ایم ایف کی شرائط پر قوم کاخون نچوڑا جا رہا ہے‘ جمعیت ن

January 30, 2023

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے پٹرلیم ڈیزل کے قیمتوں میںاضافے کوقوم پرپٹرول حملہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے نام پراقتدارحاصل کرنے والے حکمران طبقے نے آئی ایم ایف کی شرائط پر بھیک اور قرضوں کیلئے ملک کا ستیاناس کردیا ہے آئی ایم ایف کے دباؤ اور شرائط پر عوام کا خون نچوڑا جارہاہے ملک اورقوم کو مکمل غلامی کی جانب دھکیل دیاگیاہے انہوںنے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں نان شبینہ کومحتاج ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کا ناقابل برداشت طوفان آچکاہے جس کے باعث لوگ فاقہ کشی‘ خودکشی اوراپنے بچوں کو فروخت کرنے پرمجبور ہیں جبکہ انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کیخلاف کارروائی کرنے سے بھی گریزاں ہے۔