جونیئر کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم، کامران اکمل چیف سلیکٹر

January 31, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کیلئے 8 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ٹیسٹ کامران اکمل کو اس جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 پلیئرز کا انتخاب کرے گی۔کھلاڑیوں کا انتخاب ریجنل اور ڈسٹرکٹ ٹیموں کیلئے ہوگا۔ان میں سہیل تنویر، عامر نذیر، فیصل اطہر، قیصر عباس، تیمور خان اور جنید خان بھی شامل ہیں۔